Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / امام حرم مکی کا شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم

امام حرم مکی کا شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم

وفد میں سفارتی عہدیداران بھی شامل ، ایرپورٹ پر محمد محمود علی ، محمد علی شبیر اور دیگر کا استقبال
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : امام حرم مکی فضیلتہ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ کا شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ امام کعبہ کی آمد پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ، جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل ، جناب محمد رحیم الدین انصاری ناظم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ ، جناب محمد زین العابدین انصاری ، جناب محمد عظیم الدین انصاری کے علاوہ ذمہ داران جمعیت اہلحدیث نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں گلدستے پیش کرنے کے علاوہ گلپوشی کی گئی ۔ امام حرم مکی فضیلتہ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب کے ہمراہ سعودی عرب سے ہندوستان کے دورے پر آئے دیگر مہمانان فہد بن علی بن مسفر ، فضیلتہ الشیخ عبدالمحسن بن محمد بن ابراہیم آل طالب کے علاوہ سعودی سفارتی عہدیدار برائے مذہبی امور متعینہ ہند احمد بن علی بن سلیمان الرومی بھی موجود تھے ۔ سرزمین مقدس سے تشریف لائے ان مہمانوں کے ایرپورٹ پر خیرمقدم اور انہیں سرکاری مہمان بنائے جانے پر منتظمین نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے علاوہ حکومت تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT