Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / امام حرم کعبہ کی آج حیدرآباد آمد

امام حرم کعبہ کی آج حیدرآباد آمد

مسجد حضرت مولانا عاقل حسامیؒ کا افتتاح اور دیگر پروگرام میں شرکت کریں گے
حیدرآباد ۔ /5 اپریل (سیاست نیوز) امام حرم کعبہ فضیلۃ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ /6 اپریل صبح 9 بجے شمس آباد طیرانگاہ پہونچے گے جہاں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ، جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل ، جناب محمد رحیم الدین انصاری ناظم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد ، امام حرم کعبہ کا خیرمقدم کریں گے ۔ فضیلۃ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم دو روزہ دورہ حیدرآباد پر شہر میں آمد کے بعد مختلف پروگرامس میں شرکت کریں گے جس میں چند عوامی پروگرامس کے علاوہ خصوصی پروگرامس شامل ہیں۔ فضیلۃ الشیخ کی آمد کے فوری بعد 10 بجے دن جامع مسجد اہلحدیث و دفتر جمعیت اہلحدیث واقع لنگر حوض میں خصوصی پروگرام منعقد ہوگا جہاں امام کعبہ صلوٰۃ الظہر کی امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ بعد ازاں نجی مصروفیات ہوں گی اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے امام حرم کعبہ کے اعزاز میں ظہرانہ منعقد ہوگا ۔ بعد نماز عصر فضیلۃ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظ اللہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد شیورام پلی پہونچیں گے جہاں وہ حضرت مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامیؒ کے نام موسوم نو تعمیر شدہ انتہائی خوبصورت مسجد کا افتتاح انجام دیں گے ۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے فوری بعد اسلام اور امن عالم کے عنوان سے جلسہ منعقد ہوگا اور اس عوامی جلسہ سے خطاب کے بعد امام حرم کعبہ نماز عشاء کی امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ شہر حیدرآباد کی خوبصورت ترین مساجد میں شمار کی جارہی مسجد عاقل حسامیؒ میں امام حرم کعبہ مغرب اور عشاء کی نماز کی امامت کے فرائض انجام دیں گے اور دونوں نماز کے درمیان موجود وقفہ میں ہی جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ بعد ازاں معززین شہر سے ملاقات کریں گے ۔ /7 اپریل کو دن میں مختصر مصروفیت کے بعد دیڑھ بجے دوپہر بذریعہ طیارہ واپس روانہ ہوجائیں گے ۔ ان کے ہمراہ سعودی سفارت خانہ کے سفارتی عہدیدار برائے مذہبی امور بھی موجود رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT