Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / امام صاحب پر حملہ کرنے والے شرپسند گرفتار

امام صاحب پر حملہ کرنے والے شرپسند گرفتار

بیگم بازار میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) بیگم بازار علاقہ میں مسجد کے امام پر حملہ کے بعد پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات دیر گئے بیگم بازار کے علاقہ میں مسجد ٹیک بغدادی کے امام مولانا عاصم اشرار نے حملہ کیا۔ معمولی بات پر امام کو راستہ روک کر انہیں زدوکوبی اور حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس علاقہ میں یہ ایسا پہلا واقعہ نہیں ہے جبکہ رات دیر گئے اس راستے پر سے ٹوپی اور داڑھی رکھنے والے افراد اکثر شرپسندی کا نشانہ بنتے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ پولیس کی بروقت چوکسی اور کارروائی کا نہ ہونا ہی ایسے واقعات کا سبب بن رہا ہے۔ شاہ عنایت گنج پولیس نے اس واقعہ کے بعد چوکسی اختیار کرتے ہوئے علاقہ میں طلایہ گردی میں اضافہ کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات دیر گئے مولانا عاصم اپنے ساتھی بشیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ شاہ عنایت گنج پولیس نے اس سلسلے میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس سلسلے میں انسپکٹر شاہ عنایت گنج رویندر ریڈی نے بتایا کہ مولانا عاصم اور ان کے ساتھی پر حملے کے معاملے میں موہت سنگھ، للت سنگھ، شیتل سنگھ اور پون کمار کو عدالتی تحویل میں دے دیا ہے اور زبردستی راستہ روک کر حملہ کرنے اور مارپیٹ کرنے سے متعلق دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں چوکسی میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ انہوں نے کسی بھی شرپسندی کے واقعہ کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT