Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / امام پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو 18 سال کی سزاء

امام پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو 18 سال کی سزاء

کوپن ہیگن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کی ایک عدالت نے ازبکستان کے ایک شہری کو ازبکستان کے ایک امام 2012ء میں پر قاتلانہ حملہ مرتکب قرار دیتے ہوئے 18 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ مذکورہ امام ازبکستان حکومت کے زبردست نقاد تھے۔ اوسٹرسنڈ ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے حکمنامہ میں وضاحت کی کہ مجرم پوری یوکو واسکی کو سزاء کی میعاد کی تکمیل کے بعد ازبکستان روانہ کردیا جائے گا۔ عدالت نے البتہ حملہ کا حکم دینے والے کسی فرد یا تنظیم کی نشاندہی نہیں کی۔ صرف تکنیکی ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 37 سالہ مجرم نے روس میں کسی فرد یا تنظیم کی جانب سے دیئے گئے حکم پر عمل آوری کرتے ہوئے امام پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT