Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / امام کعبہ، تلنگانہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے متاثر

امام کعبہ، تلنگانہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے متاثر

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی رہائش گاہ پر ظہرانہ اور بارش کیلئے دعائیں
حیدرآباد۔6اپریل(سیاست نیوز)  نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی کی رہائش گاہ واقع منسٹرس کوارٹرس پر امام حرم شریف شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیاگیا تھا۔ اس موقع پر امام حرم کے ہمراہ سعودی عرب سے آئے وفد نے بھی اس تقریب میںشرکت کی ۔ مولانا رحیم الدین انصاری ،مولانا جعفر پاشاہ ثانی کے علاوہ شہر حیدرآباد کی معزز شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ امام حرم شریف شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم نے اس موقع پر ریاست تلنگانہ کی ترقی ‘ خوشحالی‘فرقہ وارانہ ہم اہنگی اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو‘ نائب وزیر اعلی جناب محمد محمو دعلی کی درازی عمر کے لئے دعاء بھی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے لئے یہ باعث فخر کی بات ہے کہ امام حرم شریف ریاست میں حکومت تلنگانہ کے مہمان کے طور پر دورہ کررہے ہیں۔ جناب محمد محمو دعلی نے مزیدکہاکہ ہماری خصوصی درخواست پر امام حرم نے ریاست تلنگانہ میںبارش کے لئے بھی دعائیں کی ہیں۔ جناب محمد محمو دعلی نے مزیدکہاکہ امام حرم ریاست تلنگانہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے کافی متاثرہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان بالخصوص ریاست تلنگانہ میںغیر مسلم برادران وطن میں امام حرم شریف سے ملاقات اور مصافحہ کی خواہش کو دیکھکر امام حرم شریف شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم بے حد متاثر ہوئے ۔جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ امام حرم کے حیدرآباد میںتوقف کے دوران حکومت تلنگانہ انہیںہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی اور ان کے ساتھ سرکاری مہمان کے طرح سلوک کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT