Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / امام کی سنچری ‘ مدثر کی شاندار بولنگ‘ حیدرآباد ونڈرس فاتح

امام کی سنچری ‘ مدثر کی شاندار بولنگ‘ حیدرآباد ونڈرس فاتح

حیدرآباد۔4جنوری ( راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے رواں انڈر 14لیگ کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اوپل پر حیدرآباد میں منعقدہ ونڈرس اور ستیم کالتس کے درمیان 50اوورس کے مقابلے میں حیدرآباد ونڈرس کی ٹیم نے شاندار اسکور 429/9 بناتے ہوئے بہترین کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف ٹیم ستیم کالتس 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ حیدرآباد ونڈرس کے بیٹسمین امام نے 126رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ دریں اثناء ہونہار آف اسپنر محمد خواجہ مدثر احمد نے بھی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9اوورس میں 18 رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیا ۔ انہوں نے دو میڈن بھی کئے ۔ ماسٹر مدثر احمد نے گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے مقابلہ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ علاوہ ازیں ماسٹر مدثر گذشتہ دو برسوں سے اپنی عمدہ بولنگ کی وجہ سے بہترین بولر کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ جبکہ وہ ماضی میں بہترین بولر اورفیلڈر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT