Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / امام کی ہندوستان واپسی میں بین مذاہب کا تقدس اور یکجہتی ملحوظ

امام کی ہندوستان واپسی میں بین مذاہب کا تقدس اور یکجہتی ملحوظ

سنگاپور ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی ا مام کو اپنے خطبہ کے دوران یہودیوں اور عیسائیوں پر نازیبا ریمارکس کرنے کی پاداش میں ہندوستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ 46 سالہ امام محمد عبدالجمیل پر 3000 امریکی ڈالرس کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا کیونکہ انہیں مذہبی اور نسلی بنیاد پر مختلف گروپس کے درمیان نفرت پھیلانے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ حالانکہ امام نے گذشتہ ہفتہ عیسائی، سکھ، بدھسٹ اور ہندو کمیونٹی کے روبرو اظہارمعذرت کیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے فیڈریشن آف انڈین مسلمس کے ارکان سے بھی معذرت خواہی کی تھی اور کہا تھاکہ ان کے ریمارکس پر اگر کسی کی دلآزاری ہوئی ہے تو وہ اس کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ امام صاحب نے کل وزیرامورداخلہ و قانون کے شان موگھم سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ان کی معذرت خواہی کرنے کے عمل کی ستائش کی۔ امام آج ہندوستان واپس لوٹ  جائیں گے۔ شان موگھم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام کی واپسی کسی انتقامی جذبہ کے تحت نہیں کی گئی بلکہ بین مذاہب کے تقدس اور یکجہتی کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT