Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / امبولنس کی فراہمی سے انکار ، رکشا سے نعش کی منتقلی

امبولنس کی فراہمی سے انکار ، رکشا سے نعش کی منتقلی

بانڈہ ۔ /9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غریبوں سے بے اعتنائی اور بے رخی کے ایک اور واقعہ میں اترپردیش کے ضلع بانڈہ کے عہدیداران صحت نے ایک خاندان کو امبولنس فراہم کرنے سے انکار کردیا جس کے نتیجہ میں ایک متوفی کے خاندان کو رکشا کے ذریعہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ لے جانا پڑا ۔ سیکل رکشا کے ذریعہ نعش لے جانے کا ویڈیو سوشیل میڈیا اور مقامی نیوز چیانل پر پھیل گیا ۔ 44 سالہ رام آسرے کی نعش گزشتہ روز اُترا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں پر دستیاب ہوئی تھی جس کی دواخانہ کو منتقلی کیلئے کوئی امبولینس دستیاب نہ ہوسکی ۔ چنانچہ رشتہ داروں نے پوسٹ مارٹم کیلئے اس نعش کو سیکل رکشا کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا ۔ اس ضمن میں ایک سوال پر چیف میڈیکل آفیسر ( ایم او ) سنتوش کمار نے کہا کہ آسرے کے رشتہ داروں نے امبولنس کی فراہمی کیلئے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیا تھا ۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کے لئے نعش کی منتقلی کی غرض سے دواخانہ کی طرف سے امبولنس فراہم کی گئی ۔ کوسمبی میں گزشتہ ماہ ایک ماموں نے اپنی سات سالہ بھانجی کی نعش کو سیکل کے ذریعہ منتقل کیا تھا۔ جب دواخانہ کے ذمہ داروں نے نعش کی منتقلی کے لئے امبولنس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT