Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری امتحانات

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری امتحانات

آج ادخال فیس کی آخری تاریخ، 7 جون سے امتحانات کا آغاز

حیدرآباد ۔ 22 مئی (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے یو جی امتحانات منعقد شدنی ماہ جون 2016ء کیلئے آن لائن ادخال فیس کی آخری تاریخ 23 مئی مقرر کی گئی ہے۔ یہ بات جناب مرزا فرید علی بیگ کوآرڈینیٹر اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یو جی کے سال آخر کے امتحانات کا آغاز 7 جون سے ہوگا، جس کے اوقات کار دوپہر 2 تا 5 بجے شام کے درمیان مقرر کئے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر نے مزید بتایاکہ آن لائن ادخال فیس کی تاریخ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لہٰذا تمام طلبہ کو چاہئے کہ وہ آن لائن کے ذریعہ امتحانی فیس داخل کردیں۔ جناب مرزا فرید علی بیگ کے بموجب ڈگری سال سوم کے امتحانات 7 تا 12 جون کے درمیان جبکہ سال دوم 15 تا 20 جون کے درمیان منعقد ہوں گے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے تاحال فیس ادا نہ کئے ہوں وہ فوری طور پر کسی بھی ٹی ایس ؍ اے پی آن لائن سنٹرس سے رجوع ہوکر ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ فیس ادا کریں بصورت دیگر امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی۔ امتحانی فیس فی پرچہ 100 روپئے مقرر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT