Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلہ کیلئے مزید ایک اہلیتی امتحان

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلہ کیلئے مزید ایک اہلیتی امتحان

18 سال ایس ایس سی و انٹر ناکام امیدوار اہل، اردو، انگلش اور تلگو میڈیم میں ڈگری کی سہولت

حیدرآباد ۔ 27 مئی (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2017-18ء کے دوران انڈر گریجویٹ کورسیس بی اے، بی کام اور بی ایس سی سال اول میں داخلہ کیلئے ایک اور اہلیتی امتحان کا اعلان کیا ہے۔ اس انٹرنس میں ایسے امیدوار شرکت کے اہل ہیں، جو 18 سال مکمل کئے ہوں۔ ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ ناکام امیدواروں کیلئے انٹرنس کے ذریعہ ڈگری کورسیس میں داخلہ کا ایک زرین موقع ہے۔ ڈگری کورسیس بی اے، بی کام اور بی ایس سی اردو، تلگو اور انگلش میڈیم سے کرنے کی سہولت ہے۔ ادخال درخواست کا آغاز 22 مئی سے ہوچکا ہے اور آخری تاریخ 22 جون مقرر ہے جبکہ اسپاٹ رجسٹریشن 23 جون تا یکم ؍ جولائی 2017ء مقرر کی گئی ہے۔ اہلیتی امتحان بروز اتوار 2 جولائی کو صبح 10 تا 12:30 بجے دن کے درمیان بیک وقت کئی مراکز پر ہوگا۔ رجسٹریشن کسی بھی ٹی ایس ؍ اے پی آن لائن یا می سیوا سے بذریعہ آن لائن ویب سائیٹ www.braouonline.in پر خانہ پری کریں جس کی فیس 310 روپئے مقرر ہے جوکہ ڈیبٹ یا کریڈیٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کرسکتے ہیں۔ امیدوار رجسٹریشن کے دوران اہلیتی امتحان لکھنے کے مرکز کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ اردو، انگلش اور تلگو میڈیم ڈگری کورسیس میں داخلے اور ادخال فارم کیلئے گورنمنٹ سٹی کالج نزد ہائیکورٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم یا پھر گورنمنٹ جونیر کالج عالیہ گن فاونڈری سے راست ربط کریں تاکہ امیدواروں کو ادخال درخواست اور مراکز کے انتخاب میں آسانی ہوسکے۔ اس کے علاوہ دیگر کالجس جیسے سدھارتھ جونیر کالج بھوپال پلی، پیوپلز کالج تانڈور (وقارآباد)، ایس اے آرٹس اینڈ سائنس کالج وقارآباد، محبوب کالج سکندرآباد، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن بیگم پیٹ، نیو گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد، ڈی وی ایم ڈگری کالج فار کامرس اینڈ سائنس ایل بی نگر اور نیو گورنمنٹ جونیر کالج کوکٹ پلی (میڑچل) سے بھی راست ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT