Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری کے سالانہ امتحانات

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری کے سالانہ امتحانات

ادخال فیس کا آغاز، 17 مئی سے امتحانات
حیدرآباد 17 اپریل (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ کورسیس جیسے بی اے، بی کام اور بی ایس سی سال اول تا سوم کے سالانہ امتحانات کے شیڈول اور ادخال فیس کا اعلان کردیا ہے۔ جناب مرزا فرید علی بیگ کوآرڈی نیٹر گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی عالم اسٹڈی سنٹر نے بتایا کہ سالانہ امتحانات سال سوم کا آغاز 17 مئی سے ہوکر 22 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ سال دوم کے امتحانات کا آغاز یکم جون سے شروع ہوں گے اور 6 جون تک جاری جبکہ سال اول کے سالانہ امتحانات 8 تا 11 جون کے درمیان منعقد ہوں گے۔ کوآرڈی نیٹر نے مزید بتایا کہ سال اول تا سوم کے سالانہ امتحانات میں شرکت کیلئے ادخال فیس کی آخری تاریخ 7 مئی 2016 ء مقرر کی گئی ہے۔ فیس کو بذریعہ آن لائن 17 اپریل سے داخل کرنے کا آغاز ہوگیا ہے جوکہ کسی بھی ٹی ایس یا اے پی آن لائن پر بذریعہ ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.braouonline.in ملاحظہ کرسکتے ہیں یا پھر کوآرڈی نیٹر اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی عالم جناب مرزا فرید علی بیگ سے راست سنٹر ہذا سے یا پھر فون نمبر 9441226559 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT