Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے اہلیتی ٹسٹ ( دوسری مرتبہ ) کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے اہلیتی ٹسٹ ( دوسری مرتبہ ) کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

آن لائن رجسٹریشن کے لیے 22 جون آخری تاریخ ، 2 جولائی کو اہلیتی ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی جانب سے اہلیتی ٹسٹ 2017 ( دوسری مرتبہ ) کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع کیا جارہا ہے ۔ انٹر میڈیٹ یا اس کے مماثل قابلیت نہ رکھنے والے امیدوار تعلیمی سال 2017-18 میں ڈگری پروگرام ( بی اے / بی کام / بی ایس سی ) کے سال اول میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے BRAOU کے اہلیتی ٹسٹ میں شرکت کرنے کے اہل ہیں بشرطیکہ ان کی عمر یکم جولائی 2017 تک 18 سال مکمل ہو ۔ اہلیتی ٹسٹ میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کو یونیورسٹی پورٹل braouonline.in سے ’ آن لائن ‘ کے ذریعہ رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ امیدواروں کو اسٹیڈی / امتحان مرکز کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ جہاں وہ اہلیتی ٹسٹ کے لیے شرکت کرنا چاہتے ہیں ۔ انہیں تمام دستاویزات اور پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ قریبی اسٹیڈی سنٹر جاکر یونیورسٹی ویب سائٹ کے ذریعہ درکار معلومات فراہم کرنا ہوگا اور اہلیتی ٹسٹ رجسٹریشن فارم ’ آن لائن ‘ پر کرنا ہوگا اور فوٹو اور دستخط اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ امیدواروں کو اہلیتی ٹسٹ رجسٹریشن فیس 300 روپئے ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادا کرنا ہوگا یا آن لائن فرنچائسی سنٹر پر 310 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 جون ہے ۔ اہلیتی ٹسٹ 2 جولائی ( اتوار ) کو 10 تا 12-30 بجے دن تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں میں منعقد ہوگا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT