Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / امبیڈکر جینتی سماجی ہم آہنگی کا دن منائیں گے: بی جے پی

امبیڈکر جینتی سماجی ہم آہنگی کا دن منائیں گے: بی جے پی

لکھنؤ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دلتوں کے ماڈل ڈاکٹر بیم راؤ امبیڈکر کی جینتی کل 14 اپریل کو سماجی ہم آہنگی کے دن کے طور پر منائے گی۔ پارٹی کے کارکنان ڈاکٹر امبیڈکر کی جینتی پر دلت بستیوں میں کھچڑی کی دعوت کا انعقاد کریں گے۔ دلتوں کے ساتھ بیٹھکر کھائیں گے اور مرکز اور ریاستی سرکار کے کارناموں کی معلومات دیں گے ۔بی جے پی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی دلتوں پر ڈورے ڈالنے شروع کردئے تھے ۔اسی لئے دلتوں کے ماڈل سمجھے جانے والے ڈاکٹر امبیڈکر اور سنت رویداس کو لے کر کئی پروگرام منعقد کئے گئے تھے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر امبیڈکر سے منسلک پانچ مقامات کو پنچ تیرتھ کے طورپر فروغ دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

مودی کا جلیانوالا باغ کے شہیدوں کو سلام
نئی دہلی ،13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جلیانوالا قتل عام کے شہیدوں کو آج سلام کیا۔مودی نے کہا کہ وہ جلیانوالا باغ کے قتل عام میں شہید ہوئے لوگوں کو سلام کرتے ہیں۔ان کی دلیری اور بہادری کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT