Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / امبیڈکر کو قوم کا خراج عقیدت

امبیڈکر کو قوم کا خراج عقیدت

نئی دہلی ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دستور کے معمار بی آر امبیڈکر کو آج ملک کے مختلف علاقوں میں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اُن کے معاشی افکار اور بصیرت کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا ہے اور حکومت کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھے گی کہ اُن کی تعلیمات کو سمجھا جائے تاکہ خوشحالی اور سب کی ترقی کے اُن کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جاسکے ۔ ایوان پارلیمنٹ کے احاطہ میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ نائب صدر حامد انصاری ‘ وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ جب کہ دیگر قائدین نے ان کی 60ویں برسی پر جسے مہا پریورتن دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ مکرجی ‘ انصاری اور مودی نے دلت قائد کے مجسمہ پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعدازاں وزیراعظم نے  125روپئے اور 10روپئے کے دو سکوں کی رسم اجراء ان کے 125ویں سال پیدائش کی یادگار میں اپنی سرکاری قیامگاہ پر انجام دی۔

TOPPOPULARRECENT