Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / امبیڈکر کے نظریات پر عمل نظر انداز ، حکومتوں کے مگرمچھ کے آنسو

امبیڈکر کے نظریات پر عمل نظر انداز ، حکومتوں کے مگرمچھ کے آنسو

عثمانیہ یونیورسٹی میں اے آئی ایس ایف کی دوڑ ، قومی صدر سید ولی اللہ قادری کا خطاب
حیدرآباد۔14اپریل (سیاست نیوز) کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے قومی صدر سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں امبیڈکر کے نظریات کو پوری طرح فراموش کرنے کے باوجود امبیڈکر کے نام پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہیں۔ انہوں نے مرکزی اورریاستی حکومتوں پر دلت اور دیگر پسماندہ طبقات بشمول اقلیتو ں کو یکسر نظر انداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا جو ڈاکٹربھیم رائو امبیڈکر کے نظریات کے عین خلاف ہے۔آج یہاں بابائے دستور ہند ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر عثمانیہ یونیورسٹی میں اے آئی ایس ایف کے زیر اہتمام منعقد ہ ذات پات سے مبرا دوڑ میںشرکت کے بعد سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ ائے دن قومی سطح پر حالات خراب ہوتے ۔ فرقہ پرست طاقتیں جہاں مزید طاقتور ہورہی ہیں تو وہیں مرکزی او رریاستی حکومتیں سکیولر طاقتوں کو کمزور بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا ہی حال تعلیمی اداروں کا ہے جہاں پر فرقہ پرست ذہنیت کے لوگوں کو اعلی عہدوں پر بیٹھاکر دلت اور اقلیتی طبقات کو کچلنے کاکام کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امبیڈکر نے کبھی بھی ایسے ہندوستان کا خواب نہیںدیکھاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف مرکزی او رریاستی حکومتیں امبیڈکر کو اپنا آئیڈیل جتانے کی کوشش کررہی ہیں تودوسری جانب امبیڈکر کے نظریات کو بری طرح روندنے کاکام کیا جارہاہے۔ اترپردیش میںیوگی حکومت کے اقتدار میںآنے کے ساتھ ہی خانگی میڈیکل کالجس میںایس سی ‘ ایس ٹی او رمینارٹیز کو فراہم کئے جانے والے تحفظات برخواست کردئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی ایچ آر میں ایک سکیولر ذہن کے حامل پروفیسر عرفان حبیب کو ہٹاکر ان کے جگہ پر آر ایس ایس ذہنیت کے حامل پروفیسر کے سدرشن کو مامور کیاگیا ہے۔ سیدولی اللہ قادری نے مرکزی حکومت کے فرقہ پرست اقدامات پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ بی جے پی کے اقتدار میںآنے کے بعد دلتوں اور مسلمانو ںپر گائے کے نام سے حملوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ میں 80سے زائد فیصد آبادی پسماندہ طبقات پر مشتمل ہے جس کے جان ومال کی حفاظت حکومت تلنگانہ پر عائد ہوتی ہے او رحکومت کوچاہئے کہ ریاست میںامن وامان کی برقراری کے لئے فرقہ پرست طاقتوں پرشکنجہ کسے اور ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کے نظریات کے مطابق ریاست کے تمام طبقات کوترقی کے مساوی مواقع فراہم کرے۔ اس موقع پر اے آئی ایس ایف کے ریاستی صدر اسٹالن ‘ نریندر ‘شرد گوڑ‘ نریش ‘ رحمن ‘ سومت اوردیگر موجو دتھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT