Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امبیڈکر یونیورسٹی سنٹر سدی پیٹ میں داخلے شروع

امبیڈکر یونیورسٹی سنٹر سدی پیٹ میں داخلے شروع

سدی پیٹ /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اکیڈیمی کونسلر عارفہ رخانہ ( اردو میڈیم ( ڈگری و پی جی ) ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ( گورنمنٹ ڈگری کالج سدی پیٹ ) نے صحافتی بیان میں بتایحا کہ ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹیڈی سنٹر نمبر 015 دوبارہ داخلے شروع ہوچے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ Spot ایڈمیشن ایسے طلباء جو انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کورس 10+2 کامیاب ہوں یا امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کا اہلیتی امتحان کامیاب ہوں بھی آن لائین داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اکیڈیمی کوسلر عارفہ رخانہ نے بتایا کہ اردو میڈیم کے علاوہ تلگو میڈیم اور انگلش میڈیم کے طلباء بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ( داخلہ لے سکتے ہیں ) ایسے طلباء جو سال دوم سال سوم میں کسی وجہ سے داخلہ نہیں لیا ہو ان کو بھی موقع دیا جارہا ہے ۔ 21 نومبر 2015 کو داخلوں کی تاریخ ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9963090280 سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT