Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امبیڈکر یونیورسٹی میں اُردو میڈیم میں تعلیم عارضی طور پر ملتوی

امبیڈکر یونیورسٹی میں اُردو میڈیم میں تعلیم عارضی طور پر ملتوی

حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں اردو میڈیم میں یو جی پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی تعلیم کو عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ پروفیسر سی وینکٹیا رجسٹرار یونیورسٹی نے بتایا کہ امبیڈکر یونیورسٹی میں یو جی پروگرام کے تحت بی اے، بی ایس سی اردو میڈیم کو برقرار رکھنے کا عمل ملتوی کردیا ہے کیونکہ ان کورسیس کیلئے مواد کا ترجمہ اردو میں کیا جانا باقی ہے۔ ترجمہ میں تاخیر کی وجہ سے اردو میڈیم پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔ شعبہ اردو میں اردو فیکلٹی کی کمی اور اردو میڈیم مضامین پڑھانے کے ماہرین کی عدم دستیابی کے باعث بھی اردو میڈیم تعلیم کو روک دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں رجسٹرار نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے انگلش اور تلگو میڈیم میں یو جی سطح پر سی بی سی ایس متعارف کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT