Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امتحانات کیلئے اقلیتی امیدواروں کو مفت تربیت

امتحانات کیلئے اقلیتی امیدواروں کو مفت تربیت

کریم نگر /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اقلیتی طبقات سے وابستہ گروپ

II تحریری امتحان کیلئے www.tspc.gov.in ویب سائیٹ میں آنلائین کے امیدوار و میناریٹیز اسٹیڈی سرکل www.msc.telangana.gov.in ویب سائیٹ میں آن لائین کے ذریعہ درخواست دینے والے امیدواروں کو مفت تربیت ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر TSMFC و نوڈل آفیسر کے ذریعہ 3 مئی 2016 سے دی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ مفت تربیت کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار ہارڈ کاپی اردو بھون انچارج کرسٹی بھون کے بازو کلکٹریٹ روڈ اردو بھون میں ربط کریں ۔ امیدواروں کو اہلیت کا امتحان لیا جائے گا ۔ نان لوکل غیر مقامی امیدواروں کو 1500 لاڈجنگ ‘ بورڈنگ ‘ٹراولنگ کیلئے اورا میدواروں کیلئے اسٹیڈی میٹریل کیلئے 1100 روپئے دئے جائیں گے ۔ ٹریننگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا ۔ بی سی اسٹیڈی سرکل ‘ ایس سی اسٹیڈی سرکل ‘ ڈگری کالج ‘ یونیورسٹی ‘ واردھی سوسائٹی کے ذریعہ نشاندہی کئے گئے بہتر فیاکلٹی کے ذریعہ تربیت دی جائے گی ۔ ہر ایک فیکلکٹر کی جانب سے 90 منٹ کی کلاس ہوگی ۔ ایک مشن کو فیاکلٹی کو 1000 روپئے دئے جائیں گے اور انگلش اردو میں تدریس کرنے والے اساتذہ ہوں تو کوچنگ کورس انچارج سے ربط کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے کوچنگ انچارج مصلیح الدین کے فوننمبر 9848832528 و اردو بھون انچارج ایس اے رافع فون نمبر 9849009563 پر ربط کریں ۔ اہلیت امیدواروں کو ملازمت کے مطابق تعلیمی قابلیت ہو ‘ امیدواروں کی آمدنی کی حد دیہی علاقوں کیلئے 1,50,000 و شہری علاقوں ہوتو 2 لاکھ روپئے سے تجاوز نہ کرے ۔ اہلیت رکھنے والے امیدوار اصل صداقت ناموں کے ساتھ یعنی ٹی سی میمو ‘ ذات کا صداقت نامہ ‘ آمدنی کا صداقت نامہ ‘ اقلیتی طبقات یعنی مسلم عیسائی ‘ سکھ ‘ جین ‘ بدھست و بارسیز ‘ شرائط کے مطابق دی جائے گی ۔ تلنگانہ ریاست کے امیدواروں کو ہی مفت تربیت دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا ۔ آن لائین میں درخواست کا اکنالیڈمنٹ کاپی ‘ آدھار کارڈ ‘ آمدنی کا صداقت نامہ‘ 2 پاسپورٹ سائز کے فوٹوز ‘ ایس ایس سی ‘ انٹر ‘ ڈگری میمو کے زیراکس کاپی ‘ اس سہولت سے استفادہ کرنے ضلع کلکٹر نے اقلیتی طبقات کے امیدواروں سے خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT