Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امتحانی طریقہ کار کی تبدیلی کی وجہ اسٹڈی کیلئے صحیح منصوبہ بندی لازمی

امتحانی طریقہ کار کی تبدیلی کی وجہ اسٹڈی کیلئے صحیح منصوبہ بندی لازمی

ایس ایس سی امتحان کی تیاری کیسے کریں، پروگریس اسکول میں ایم اے حمید کا لکچر

حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) امتحان کی تیاری کے لئے منصوبہ بندی، منظم اور صحیح حکمت عملی سے مطالعہ کریں۔ اسٹڈی کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لانا ضروری ہے۔ یاد کرنے اور یاد رکھنے کے طریقہ امتحانی سوالات میں نہ ہونے کی وجہ اب اسٹڈی میں بھی یاد کرنا، بھول جانا نہیں رہا بلکہ سمجھنے اور سمجھ کر اپنے الفاظ میں لکھنا ہے۔ ان معلومات کو ماہر تعلیم ایم اے حمید نے یہاں دی پروگریس ہائی اسکول انجن باؤلی فلک نما میں ’’امتحان کی تیاری کیسے کریں‘‘ اور مطالعہ کا طریقہ کار پر معلوماتی سمینار میں لکچر دیتے ہوئے کیا اور بتایا کہ طالب علم کو سب سے پہلے اپنے اسٹڈی کا پلان بنانا چاہئے۔ مضمون واری اساس پر ٹائم ٹیبل بناکر تیاری کرنا چاہئے۔ آسان اور زیادہ نشانات کے سوالات کی تیاری ایسے کریں کہ کامیابی آسان ہوجائے۔ امتحانی مواد کی دستیابی اور کتب، نوٹس سے مدد حاصل کرتے ہوئے اچھے نشانات کے حصول کا منصوبہ بنائیں۔ آج طالب علم کو اتنا مواد مل رہا ہے کہ اس کا کامیاب ہونا آسان اور ناکام ہونا مشکل ہوچکا ہے۔ ایس ایس سی کا بورڈ امتحان کسی بھی طالب علم کی زندگی کا اہم امتحان ہوتا ہے اس لئے امتحان کے خوف کو دور کریں۔ نفسیاتی پہلو کے حوالہ سے بتایا کہ بعض طلبہ امتحانی خوف سے بھول جاتے ہیں اور ذہنی تناؤ ہوتا ہے اس کے لئے انھیں ذہنی سکون، نیند، غذا، پانی کے استعمال کے ساتھ تیار کرنا چاہئے۔ جناب مرزا احمد علی بیگ، طاہر پاشاہ نے نگرانی کی اور محمد شبیر احمد نے معاونت کی۔ اس موقع پر ایس ایس سی کے سینکڑوں لڑکے / لڑکیوں کے سوالات کا ایم اے حمید نے جواب دیا۔ شجاعت علی نے شکریہ ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT