Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امتحانی طلبہ کو اعتماد کیساتھ امتحان تحریر کرنے کا مشورہ

امتحانی طلبہ کو اعتماد کیساتھ امتحان تحریر کرنے کا مشورہ

لالہ گوڑہ میں امتحان کی تیاری پر لکچر، ایم اے حمید و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ ذہنی سکون، پراعتماد کے ساتھ تیاری کرتے ہوئے امتحان ہال میں جائیں۔ وقت کا صحیح استعمال کریں۔ غذا، صحت کا بھی خاص خیال کامیابی کے عناصر میں شامل ہے۔ آج تعلیمی اصلاحات اور امتحانی اصلاحات میں کئی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ان سے واقفیت ہر طالب علم کیلئے ضروری ہے۔ ان معلومات کو یہاں لالہ گوڑہ شانتی نگر میں الفلاح اسکول کے کانفرنس ہال میں ’’امتحان کی تیاری کیسے کریں‘‘ کے موضوع پر کیریئر لکچر دیتے ہوئے مسٹر ایم اے حمید نے کیا اور طلباء و طالبات کو بتلایا کہ اب انٹرنل اسسمنٹ کے تحت 20 نشانات بورڈ کے امتحان شامل ہورہے ہیں اور 80 نشانات بورڈ کے پرچے میں ہوں گے اور امتحانی نمونہ سوالات بھی سی سی ای نصاب کے مطابق ہیں، جن میں میموری کے بعد سوالات کو سمجھ کر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ نشانات نہیں دیئے جارہے ہیں۔ انٹرنل مارکس کی شمولیت کے بعد کامیاب طلبہ کو سی جی پی اے دیا جائے گا جو 10 کے منجملہ ہر پرچہ مضمون کیلئے ہوگا۔ امتحانی خوف دور کرنے اور ذہنی تناؤ کے نفسیاتی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے امتحان کے حل کرنے کے آسان طریقے بتائے اور کامیابی کی تکنک کے ساتھ زیادہ نشانات حاصل کرنے کے گر بتائے۔ آسان سوالات اور زیادہ نشانات کم وقت میں حل کرنے کو پہلے ترجیح دیں۔ اس سے اعتماد بڑھے گا۔ جناب فیروزالدین نے خیرمقدم کیا۔ محمد جہانگیر اور فیروز احمد نے مخاطب کیا اور محمد عثمان کنوینر نے اہمیت بتائی۔ ایم اے حمید نے سوالات کے جواب دیئے۔ فیروز الدین نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT