Monday , October 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / امتحان میں بہترین کارکردگی کیلئے 10 انتہائی آسان طریقے

امتحان میں بہترین کارکردگی کیلئے 10 انتہائی آسان طریقے

امتحانات کیلئے تیاری کا وقت ہر طالب علم کیلئے ڈراؤنا خواب ہوتا ہے۔ پوری پوری کتابوں کی دہرائی اور تھوڑا سا وقت، نہ نیند پوری ہوتی ہے اور نہ کھانے پینے کا ہوش رہتا ہے۔
مندرجہ بالا طریقوں کو غور سے پڑھیں اور انہیں اپنانے کی کوشش کریں۔
٭ہر چند صفحہ مکمل کرنے کے بعد انعام کے طور پر اپنے آپ کو کچھ کھانے کیلئے یا چند منٹ بریک دیں۔
٭  اگر کسی چیز کو رٹا لگانا ہو تو کتاب پر دیکھتے ہوئے رٹانہ لگائیں بلکہ کچھ سطریں پڑھ کر پھر اسے زبانی دہرائیں۔
٭  مطالعہ کے دوران اپنے تمام حواس استعمال کریں یعنی الفاظ کو دیکھتے ہوئے انہیں بہ آواز بلند پڑھیں ۔
٭  پڑھائی کے دوران وقفہ لے کر کوئی ایسی چیز دیکھیں یا پڑھیں جس سے آپ بے اختیار قہقہہ لگا اُٹھیں اس سے آپ کا سارا ٹینشن دُور ہوجائے گا۔
٭  اکیلے پڑھنے کے بجائے کسی دوست کے ساتھ مل کر پڑھیں اور پڑھی گئی چیزوں کی ایک دوسرے کے سامنے وضاحت کریں۔
٭  پڑھائی کے دوران وقت پر نظر ضرور رکھیں اور بہتر ہے کہ کلائی والی گھڑی پہنیں۔
٭  اگر آپ پڑھی گئی چیزیں کسی دوسرے کو پڑھائیں تو وہ آپ کو کبھی نہیں بھولیں گی، اگر کوئی پڑھنے والا نہ تو اپنے سامنے چند کھلونے رکھ کر انہیں لیکچر دیں۔
٭  گھر میں ایک وائٹ بورڈ لگائیں اور یاد کی گئی چیزوں کو اس کے اوپر لکھیں۔
٭  پڑھائی کے دوران پانی اور پھلوں کا کثرت سے استعمال کریں یہ آپ کے ذہن اور جسم کو توانائی فراہم کریں گے۔
٭  چیزوں کو یاد رکھنے کیلئے ان کا حقیقی زندگی کی اشیاء کے ساتھ ربط بنائیں مثال کے طور پر کشش ثقل کی تعریف یاد رکھنے کے لئے گرتے ہوئے سیب کو ذہن میں رکھیں۔

TOPPOPULARRECENT