Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / امتحان میں شرکت سے محروم طالبہ کی خودکشی

امتحان میں شرکت سے محروم طالبہ کی خودکشی

کراچی۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 17 سالہ کالج طالبہ جس نے اس کے کالج میں خاتون ٹیچرس کی قلت کی وجہ سے کلاسیس موخر کرنے کے خلاف احتجاج کیا تھا، نے حیرت انگیز طور پر خودکشی کرلی جس نے یہ الزام عائد کیا کہ کالج پرنسپل نے اس کے امتحانات کے فارم بورڈ کو روانہ نہیں کئے، ثاقبہ کاکر جو مسلم باغ میں واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کی طالبہ تھی۔ اس کے پرنسپل نے اس کے امتحانات کے فارم انٹرمیڈیٹ بورڈ کو روانہ نہیں کئے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ وزیراعلیٰ صوبہ بلوچستان ثناء اللہ ظہری نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT