Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امتحان میں ناکافی کے خوف سے نوجوان کی خودکشی

امتحان میں ناکافی کے خوف سے نوجوان کی خودکشی

کوہیر۔23اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل کے موضع دیگوال میں کل رات ایک طالب علم امتحانات میں ناکامی کے خوف سے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد یوسف علی کی اطلاع کے مطابق ودیا ساگر عمر 18سال انٹرمیڈیٹ سال دوم نے ظہیرآباد یں واقع ایک خانگی کالج میں زیر تعلیم تھا کہ امتحانات کے نتائج 22اپریل کو آنے والے ہیں ناکامی کے خوف سے اپے ہی گھر میں رات تقریباً 12بجے اُٹھ کر زہریلی دوا پی کر قئے کرنے لگا ۔ آوازوں سے اس کے افراد خاندان نیند سے بیدار ہوکر دریافت کرنے پر ودیا ساگر نے بتایا کہ وہ امتحانات میں ناکامی کے خوف سے گھر میںموجود کیڑے مار دوا پی لی ۔ اسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن صبح 4 بجے ودیا ساگر فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT