Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / امتحان میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی

امتحان میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) امتحان میں نامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک انجینئیر کی طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ شیوانی جو اڈہ گٹہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی تھی ۔ 21 اکٹوبر کے دن امتحان میں شرکت کے بعد سے یہ لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق لڑکی ناکامی کے خوف سے پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT