Monday , August 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / امتحان میں ناکامی کیوں ؟

امتحان میں ناکامی کیوں ؟

بچو! امتحان جیسا بھی ہو ایک کڑا وقت ہوتاہے جس میں اعصاب اور نفسیات کا پہلو زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ بعض طلباء سارا سال سخت محنت کرتے ہیں لیکن امتحان میں توقع کے مطابق نتائج نہیں دے پاتے ایسے طلباء حقیقتاً نفسیاتی مسائل اور امتحان کے خوف کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
علاوہ ازیں اور بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے طلباء امتحان میں فیل ہوجاتے ہیں ۔ اکثر طلباء پڑھائی میں غیرمعمولی دلچسپی نہیں لیتے وہ صرف والدین اور اساتذہ کے خوف سے پڑھتے ہیں اور صرف ڈانٹ ڈپٹ سے بچنے کیلئے پڑھتے ہیں ۔ نتیجتاً ایسے طلباء امتحان میں معیار پر پورا نہیں اتر سکتے اور فیل ہوجاتے ہیں ۔ طلباء امتحان کی پالیسی سے اچھی طرح واقف نہیں ہوتے اور اس امتحان کے مطابق اپنے آپ کو تیار نہیں کرپاتے اور فیل ہوجاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT