Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امتحان کا کل ریاست بھر میں انعقاد TS-TET 2017

امتحان کا کل ریاست بھر میں انعقاد TS-TET 2017

حیدرآباد 21 جولائی ( آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس اہلیتی امتحان

TS-TET 2017 کا ریاست بھر میں 23 جولائی کو انعقاد عمل میں آئیگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ امتحان دو سشن میںمنعقد ہوگا ۔ پہلا پرچہ صبح 9.30 بجے سے 12 بجے دو پہر تک اور دوسرا پرچہ 2.30 بجے دن سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا ۔ اس امتحان میں جملہ 367,912 امیدوار حصہ لیں گے جو ریاست بھر میں جملہ 1574 مراکز پر منعقد ہوگا ۔ 1091 مراکز پر 256,265 طلبا صرف پرچہ دوم میں شرکت کرینگے ۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو امتحانی مراکز سے قبل از وقت واقف کروالیں تاکہ وہ امتحان کے دن بروقت وہاں پہونچ سکیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو کسی طرح کے برقی آلات یا پرس وغیرہ ساتھ لانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو جوابی بیاض پر سیاہ بال پوائنٹ پن سے تحریر کرنا ہوگا تاکہ وہ اس پر نشانات لگاسکیں۔ اس امتحان کے پرسکون انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT