Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / امتناع کیخلاف بلاٹر کی اپیل، فیفا کا 20 اکٹوبر کو اجلاس

امتناع کیخلاف بلاٹر کی اپیل، فیفا کا 20 اکٹوبر کو اجلاس

زیورخ۔10ا کٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کے صدر نے اپنے خلاف 90 روزہ امتناع کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کی ہے۔ اس امتناع کے نتیجہ میں انہیں اپنے عہدہ سے بے دخلی کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔ اس دوران عالمی فٹبال دورہ کی داغدار مجلس انتظامی اپنے نئے سربراہ کے انتخاب کے مسئلہ پر کئی ماہ سے سنگین بحران کی شکار ہے۔ رشوت ستانی اور دیگر بدعنوانیوں سے پیدا شدہ ڈرامائی صورتحال نے اس وقت مزید شدت اختیار کرلی جب فیفا نے 20اکٹوبر کو زیورخ میں اپنی عاملہ کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا۔ فیفا کے چند ارکان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سب بلاٹر کے بجائے دوسرے سربراہ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کی منسوخی پر تبادلہ خیال کیا جائے کیوں کہ بلاٹر پہلے ہی اعلالن کرچکے ہیں کہ وہ سبکدوش ہوجائیں گے۔ بلاٹر کی معطلی پر پیداشدہ تنازعہ پہلے ہی ڈرامائی موڑ اختیار کرچکا ہے کیوں کہ فیفا کی اخلاقی و ضابطہ کمیٹی نے 79 سالہ برطرف صدر کے اس دعوی کو مسترد کردیا کہ انہیں ثبوت پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اس کمپنی نے کہا کہ بلاٹر کو صفائی پیش کرنے کے تمام حقوق دیئے گئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT