Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امدادی اسکولوں کے ٹیچرس تنخواہوں سے محروم

امدادی اسکولوں کے ٹیچرس تنخواہوں سے محروم

حیدرآباد۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے امدادی اسکولس میں خدمات انجام دے رہے اساتذہ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔ حکومت کی جانب سے امدادی اسکولس میں ملازمت کررہے اساتذہ کی تنخواہوں کی اجرائی کے باوجود محکمہ فینانس اور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے سبب اساتذہ تک تنخواہیں نہیں پہونچ پائی ہیں جس کی وجہ سے وہ قرض حاصل کرتے ہوئے گذر بسر پر مجبور ہوچکے ہیں۔ حکومت نے پرائمری اسکولس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی اجرائی کیلئے 26 کروڑ 90 لاکھ 63 ہزار روپئے منظور کئے ہیں اور تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے لیکن بعض عہدیداروں کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں موصولہ زبانی ہدایات کے مطابق ہی تنخواہیں روکی گئی ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ فینانس کی جانب سے مذکورہ بجٹ کو مالی سال کے اختتام کے سبب منجمد کرنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں، لیکن ان احکامات کی توثیق کے متعلق کوئی عہدیدار لب کشائی کیلئے تیار نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT