Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / امدادی کام انجام دینے والی ہندوستانی خاتون کو ایوارڈ

امدادی کام انجام دینے والی ہندوستانی خاتون کو ایوارڈ

لندن 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک 46 سالہ ہندوستانی نژاد خاتون مہم جو جسے ’’پوائنٹ آف لائٹ‘‘ کا خطاب کسی اور نے نہیں بلکہ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے خاتون کی بہترین چیاریٹی کارکردگی اور نوجوانوں بشمول خواتین کو بااختیار بنانے کی کامیاب مہم چلانے پر عطا کیا۔ مونا چوہان نامی اس خاتون کو بچوں کی امداد کے لئے فنڈ ریزنگ کے لئے اس کی بیش بہا خدمات پر ستائش کی گئی جس سے نہ صرف امدادی مقاصد کے لئے خطیر رقم جمع کی بلکہ ایسی سینکڑوں خواتین اور نوجوانوں کو جو اپنی کمیونٹی میں بطور رضاکار خدمات انجام دے رہیں، بااختیار بنانے میں بھی اپنی تمام تر توانائیاں جھونک دیں۔
ہلاری کلنٹن نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی
واشنگٹن 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے دیگر ری پبلکن قائدین اور قانون سازوں کے ساتھ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی جو آج عالمی سطح پر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ ہلاری نے اپنے ٹوئٹر اور فیس بُک اکاؤنٹ پر تحریر کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہیپی دیوالی‘‘ روشنیوں کے اس تہوار میں آپ سب کے لئے ایک روشن اور خوشحال سال کی نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT