Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی سنگ بنیاد تقریب کا بائیکاٹ : کانگریس

امراوتی سنگ بنیاد تقریب کا بائیکاٹ : کانگریس

حیدرآباد 20 اکٹوبر (آئی این این) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی نے 22 اکٹوبر کو نئے دارالحکومت امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔  ایس شلیجہ ناتھ نے کہاکہ تلگودیشم حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو صحیح انداز میں دعوت نامہ روانہ نہیں کیا۔ آندھراپردیش سے متعلق مسائل کی نمائندگی کیلئے جب راجیہ سبھا ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے ملاقات کی کوشش کی تو اُنھوں نے وقت نہیں دیا، لہذا پارٹی نے سنگ بنیاد تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT