Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں اسمبلی ‘سکریٹریٹ اور ہائیکورٹ بلڈنگس کی تعمیر

امراوتی میں اسمبلی ‘سکریٹریٹ اور ہائیکورٹ بلڈنگس کی تعمیر

وجئے واڑہ ۔ 9مئی ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے وزیر پی نارائنا نے آج کہا کہ ریاست کے نئے صدر مقام امراوتی میں عوامی امنگوں اور خواہش کے مطابق ہی اسمبلی ‘سکریٹریٹ اور ہائی کورٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عبوری سکریٹریٹ جون تک تیار ہوجائے گا ۔ ہم ان تینوں عمارت کی تزائین کے نمونوں پر ایک مشہور آرکٹیکٹ سے آج تبادلہ خیال کرچکے ہیں ۔ آرکیٹیکٹ سے کہا گیا ہے کہ تزائین کے نقشے اور نمونے اندرون تین ہفتہ حکومت کو پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT