Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں اے پی گورنمنٹ کامپلکس کی تعمیر تعطل کا شکار

امراوتی میں اے پی گورنمنٹ کامپلکس کی تعمیر تعطل کا شکار

کنٹراکٹ کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ، 30 جون تک منتقلی پر سوالیہ نشان
وجئے واڑہ ۔ 12 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں ایک عبوری گورنمنٹ کامپلکس ( عارضی سکریٹریٹ ) کی تعمیر تعطل کا شکار ہے کیوں کہ اس پراجکٹ کو روبہ عمل لانے والی ایجنسی ، کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ہنوز اس کنٹراکٹ کو قطعیت نہیں دے پائی ہے ۔ اس سے 30 جون تک حیدرآباد سے اے پی حکومت کی منتقلی کے امکانات پر سوالیہ نشان لگتا ہے ۔ اس کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جو آج منعقد ہونے والی تھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔ دو بڑی فرمس ، ایل اینڈ ٹی اور شاہ پور جی پالن جی اس کنٹراکٹ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں ہیں لیکن بڈنگ پروسیس سخت ہے کیوں کہ انہوں نے جوکوٹیشن دیا ہے وہ حکومت کی جانب سے مقررہ نشانہ سے کہیں زیادہ ہے ۔ حکومت کا اصل پروگرام یہ تھا کہ 10 فروری کو ٹنڈرس کو قطعیت دیتے ہوئے کنٹراکٹ دے دیا جائے تاکہ تعمیر کا کام فوری طور پر شروع ہوسکے ۔ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ کم از کم بڑے محکمہ جات کو ، جو عوام کے مسائل سے راست طور پر نمٹتے ہیں اس سال ختم جون تک امراوتی کو منتقل کرے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور ان کے کابینی رفقاء وجئے واڑہ سٹی میں عارضی دفاتر سے کام انجام دے رہے ہیں جب کہ ریاست کے دیگر مختلف محکمہ جات مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد سے کام انجام دے رہے ہیں ۔۔
بون منرل ڈینسٹی کیمپ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : فری بون منرل ڈینسٹی کیمپ نواب مہدی نواز جنگ کلینک دارالشفاء میں 15 فروری کو منعقد ہوگا ۔ یہ ٹسٹ ہڈیوں کی بوسیدگی معلوم کرنے اور جوڑوں کے مختلف دردوں کی تشخیص کرتا ہے ۔ جوڑوں میں درد اور ہڈیوں کی تکلیف والے حضرات کیمپ سے استفاہ کرسکتے ہیں ۔ فون 9704792786 ۔ 24512313 پر اپنا نام رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔ اوقات کیمپ صبح 9 تا 5 بجے شام ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT