Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں خاتون پارلیمنٹرینس کی انٹرنیشنل کانفرنس

امراوتی میں خاتون پارلیمنٹرینس کی انٹرنیشنل کانفرنس

ملک و بیرون ملک کے مندوبین کی آمد،سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی راجدھانی امراوتی کو خاتون پارلیمنٹرینس کی انٹرنیشنل کانفرنس کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ 10 فبروری سے امرواتی میں سہ روزہ انٹرنیشنل ویمن پارلیمنٹرینس کانفرنس منعقد ہوگی۔ اسپیکر آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا اور آئندہ ماہ 10 فبروری سے شروع ہونے والی مجوزہ مذکورہ کانفرنس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس سہ روزہ کانفرنس میں افریقہ، نیپال، بنگلہ دیش و دیگر ممالک کے مندوبین کے علاوہ 29 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے اسپیکرس اسمبلی، خاتون ارکان، پارلیمان و اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ اس سہ روزہ کانفرنس میں مختلف مقامات کے 10 ہزار طالبات بھی شرکت کریں گی۔ اسی دوران چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ویمن پارلیمنٹرینس کی بین الاقوامی کانفرنس کے امراوتی میں منعقد کرنے کے فیصلہ پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ امراوتی میں اس نوعیت کی کانفرنس منعقد کیا جانا بہت خوشی کی بات ہے اور اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے حکومت مکمل اقدامات کرے گی۔ چیف منسٹر کانفرنس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جائیداد میں مساوی حصہ فراہم کروانے میں آنجہانی این ٹی راما راؤ نے اپنا گرانقدر کارنامہ انجام دیا تھا جوکہ آج ملک بھر میں اس طریقہ کار کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں خواتین کو 33 فیصد تحفظات فراہم  کرنے کا کارنامہ بھی این ٹی آر نے ہی انجام دیا تھا۔ چندرا بابو نائیڈو نے مزید کہاکہ خواتین کی ہر شعبہ میں ہمت افزائی کرنے کے مقصد سے آر ٹی سی بس کنڈکٹرس، پولیس محکمہ میں ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کیلئے وزیراعظم مسٹر نریندر مودی سے خواہش کی گئی ہے جبکہ اس کانفرنس سے وزیراعظم نیپال، بندیادیوی بھنڈاری، میانمار قائد آنگ سان سوچی، امریکی نامور خاتون صنعتکاران ملینڈا گیئس، اندرا نوئی، وزیراعظم بنگلہ دیش محترمہ حسینہ شیخ، صدر لائیبریا، ایلسن جانسن سرلیف، دلائی لاما، مرکزی وزراء سمرتی  ایرانی، نرمہا سیتارامن، وینکیا نائیڈو، چیف جسٹس دہلی ہائیکورٹ جسٹس روہنی، نامور عالمی ایوارڈ یافتہ کھلاری پی سی سندھو کے علاوہ ممتاز کرکٹر سچن تنڈولکر وغیرہ شرکت اور خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT