Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں دارالحکومت کی سنگ بنیاد تقریب

امراوتی میں دارالحکومت کی سنگ بنیاد تقریب

کے سی آر کو مدعو کرنے پر چندرا بابو کے اقدام کی ستائش: وینکیا نائیڈو
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکتوبر (این ایس ایس) مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے ریاست آندھراپردیش کے نئے صدر مقام کیلئے امراوتی میں سنگ بنیاد تقریب میں چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کو مدعو کرنے کی ستائش کی ہے ۔ وہ آج یہاں گناورم ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود چندرا بابو کو ان کے اقدام کی ستائش کیا اور توقع ظاہر کی کہ تلگو داں حضرات ہمیشہ یکجہتی کو برقرار رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہر چیز سیاست (پولیٹکس ) کے ذریعہ ممکن نہیں۔ وینکیا نائیڈو  نے کہا کہ اگر ہم ترقی کا عزم رکھتے ہیں تو اس پر عمل کو یقینی بنانا چاہئے۔ آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت کیلئے حصول اراضیات کے دوران چند افراد کی جانب سے مسائل پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ مرکز آندھراپردیش کو ایک بہتر اور مستحکم ریاست بنانے کیلئے تعاون برقرار رکھے گا ۔ ریاست کیلئے ایک مضبوط قائد کی صلاحیت چندرا بابو نائیڈو میں رہنے کا ادعا کیا ۔ وینکیا نائیڈو نے آندھرپردیش کی عوام سے خواہش کی کہ وہ حیدرآباد ، شمس آباد یا پھر دیگر شہروں سے تقابل نہ کریں ۔ انہوں نے گناورم ایرپورٹ کی ترقی کیلئے اراضی فراہم کرنے والے کسانوں سے اظہار تشکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT