Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں سرکاری عمارتوں کی نئی ڈیزائننگ

امراوتی میں سرکاری عمارتوں کی نئی ڈیزائننگ

جاپانی کمپنی کے ڈیزائنس کو قطعیت دی جائے گی ، وزیر بلدی نظم و نسق
وجئے واڑہ ۔ 9 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : حکومت آندھرا پردیش نے جاپان کی مشہور کمپنی میکی اینڈ اسوسی ایٹس سے کہا ہے کہ ریاست کے صدر مقام امراوتی میں سرکاری عمارتوں کی تزئین نو کرے ۔ میکی اینڈ اسوسی ایٹس نے اقوام متحدہ کی عمارت ، ورلڈ ٹریڈ سنٹر ( نیویارک ) ، میڈیا کارپوریشن سنگاپور ، بہار میوزیم ( ہندوستان ) ، شینزان سی ورلڈ کلچر ارٹ سنٹر ( چین ) کی ڈیزائننگ کی ہے ۔ اے پی کے صدر مقام امراوتی میں سرکاری عمارتوں کے از سر نو ڈیزائننگ کے سیٹ کو اے پی کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( سی آر ڈی اے ) کو میکی کمپنی کی جانب سے پیش کیا جاچکا ہے ۔ تاہم قانون ساز اسمبلی کی عمارت کے ڈیزائن کو ہری جھنڈی نہیں دکھائی گئی جبکہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے قبل ازیں میکی کمپنی کے ڈیزائنس کی ستائش کی تھی تاہم اب کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے میکی کے ڈیزائنس کو عوامی تنقیدوں کے پیش نظر ابھی منظوری نہیں دی ہے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائن نے اس سلسلہ میں ایک جائزہ منعقد کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جاپان کی میکی کمپنی کو اندرون تین نئے ڈیزائنس پیش کرنے کے لیے کہا گیا جب کہ رواں ماہ کے اختتام یا آئندہ ماہ کے اوائل تک ڈیزائن کو قطعیت دے دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ میکی کمپنی اے پی سکریٹریٹ ، قانون ساز اسمبلی ، ہائی کورٹ ، راج بھون اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کے ڈیزائن تیار کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT