Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں نیشنل ویمنس پارلیمنٹ کا وزیراعظم مودی افتتاح کریں گے

امراوتی میں نیشنل ویمنس پارلیمنٹ کا وزیراعظم مودی افتتاح کریں گے

امراوتی۔ 9 فروری (پی ٹی آئی) ہندوستان میں اپنے نوعیت کے پہلے کانکلیو، نیشنل ویمنس پارلیمنٹ کا وزیراعظم نریندر مودی کل آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی علاقہ میں وجئے واڑہ سٹی کے مضافات میں پوترا سنگم میں افتتاح کرینگے۔ بدھسٹ روحانی رہنما دلائی لاما اس سہ روزہ ایونٹ کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے جس کا تھیم ہے ’’خواتین کو بااختیار بنانا:جمہوریت کو مستحکم کرنا‘‘ اس پروگرام میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے کئی قائدین شرکت کرینگے۔ اے پی اسمبلی کے اسپیکر کے سیوا پرساد راؤ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈبلیو پی کا ویژن خواتین کو سماجی، سیاسی اور معاشی اعتبار سے خودمختار بنانا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نیشنل ویمنس پارلیمنٹ کا ایک مقصد خواتین کو خود مختار بنانے کی سمت نئے نظریات اور آئیڈیالوچیز پیش کرنا ہے۔ اے پی لیجسلیٹیو اسمبلی کی جانب سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ریاستی حکومت، کامن ویلتھ پارلیمنٹری اسوسی ایشن اور انٹر، پارلیمنٹری یونین اور دوسروں کے تعاون سے اسے منعقد کررہی ہے۔ اس سہ روزہ ایونٹ کے اختتام پر این ڈبلیو پی کی جانب سے خواتین کے امپاورمنٹ پر امراوتی ڈیکلریشن جاری کیا جائے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ نیشنل ویمنس پارلیمنٹ، سیاست، آرٹس اینڈ کلچر، اسپورٹس، تعلیم، انڈسٹری، میڈیا، سنیما، عدلیہ اور سماجی شعبہ جیسے میدانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہوگا جس میں وہ خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر خودمختار بنانے کے سلسلے میں اپنے نظریات و خیالات کا اظہار کرسکتی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT