Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں کسانوں سے جبراً اراضی حاصل نہ کرنے کے فیصلہ کی ستائش

امراوتی میں کسانوں سے جبراً اراضی حاصل نہ کرنے کے فیصلہ کی ستائش

بی جے پی کو بے وفائی پر نقصان ہوگا ، پون کلیان کی چندرا بابو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : بانی صدر جناسینا و ممتاز ٹالی ووڈ ہیرو مسٹر پون کلیان نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے وجئے واڑہ کیمپ آفس میں ملاقات کیا ۔ دونوں کے درمیان یہ ملاقات تقریبا تین گھنٹوں تک جاری رہی ۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے دوران انہوں نے ریاست کے نئے صدر مقام کے لیے امراوتی میں سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اگرچہ کہ وہ اس تقریب میں شریک نہیں تھے لیکن بہت خوشی ہونے کا ادعا کیا ہے ۔ اس موقع پر انہوںنے چندرا بابو نائیڈو کو امراوتی میں کسانوں سے جبراً اراضیات حاصل نہ کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ چیف منسٹر کے اس فیصلہ پر ان کے مشکور ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں پون کلیان نے کہا کہ بی جے پی نے آندھرا پردیش ریاست کے لیے جن باتوں کا تیقن دیا ہے اس پر عدم آوری کی صورت میں پارٹی کو کئی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ جناسینا پارٹی کے بانی صدر نے کہا کہ اگر کسانوں سے زبردستی اراضیات حاصل کی گئی تو وہ خاموش نہیں رہیں گے اور کہا کہ ہم کو مرکز کے تیقن پر عمل آوری کا انتظار کرنا ہوگا ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران آندھرا پردیش ریاست کو خصوصی موقف اور دیگر کئی مسائل پر گفتگو بھی کرنے کا ادعا کیا ہے ۔ مرکز ریاست کو خصوصی موقف کے درجہ دینا چاہئیے بصورت دیگر یہ بی جے پی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ جب کہ خصوصی موقف کے حصول کے لیے سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ اس کے لیے منظم جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ اداکار سے سیاست داں میں تبدیل ہونے والے پون کلیان نے کہا کہ جنا سینا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارٹی کا مالی موقف اس کا متحمل نہیں ہے ۔ ٹالی ووڈ ہیرو پون کلیان نے تردید کی کہ مجوزہ جی ایچ ایم سی انتخابات سے متعلق چیف منسٹر اے پی سے کسی قسم کی کوئی بات چیت کی گئی ہے ۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ وشاکھا پٹنم میں باکسائید معدنیات کے لیے جاری کردہ جی او 10 سے متعلق بات ہونے کا ادعا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف منسٹر سے جی او سے دستبرداری کی خواہش کی کیوں کہ اس سے اس مقام پر رہنے والے گریجن طبقہ کافی متاثر ہوگا جب کہ امراوتی کے اطراف و اکناف کے کسانوں کے مسائل سے متعلق بھی چندرا بابو نائیڈو سے بات چیت کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT