Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی میں 1600 کروڑ لاگتی ہیلت میڈی سٹی کا سنگ بنیاد

امراوتی میں 1600 کروڑ لاگتی ہیلت میڈی سٹی کا سنگ بنیاد

حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ بہت جلد آئندہ دنوں میں امراوتی راجدھانی ’’ میڈیکل ٹورازم ھب ‘‘ ( طبی سیاحتی مرکز ) میں تبدیل ہوجائے گی۔ آج یہاں گنٹور کے منگل گیری منڈل میں واقع موضع ایراپالم کے پاس تقریباً 1600 کروڑ روپیوں کے مصارف سے 150 ایکڑ اراضی پر تعمیر کئے جانے والے ’’ ہیلت میڈی سٹی ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وجئے واڑہ میں منعقدہ اس تقریب میں چیف منسٹر نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ سنگ بنیاد کی تحتی کی نقاب کشائی انجام دی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہم پر اولین ترجیح دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں صنعتی ترقی کی بھی بھرپور ہمت افزائی کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں ریاست آندھرا پردیش میں صنعتوں کے قیام کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے صنعت کار آگے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں تقریباً 20 میڈیکل کالجوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس سلسلہ میں اب تک ہی معاہدات طئے پاچکے ہیں۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے طبی سہولتوں کی فراہمی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہی حکومت نے سرکاری ملازمین اور صحفیہ نگاروں کو ’’ ہیلت کارڈز ‘‘ فراہم کئے۔ علاوہ ازیں موبائیل طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 200 سے زائد موبائیل گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT