Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کی ترقی کیلئے سنگاپور کے ساتھ معاہدہ کی مخالفت

امراوتی کی ترقی کیلئے سنگاپور کے ساتھ معاہدہ کی مخالفت

حیدرآباد 27 اگسٹ (سیاست نیوز) سابق چیف سکریٹری حکومت آندھراپردیش مسٹر آئی وی آر کرشنا راؤ موظف آئی اے ایس نے حکومت آندھراپردیش کے مجوزہ ترقی کیلئے سنگاپور کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ کے ساتھ کئے گئے معاہدہ پر جاری اعلامیہ کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہ آج یہاں پریس کلب سوماجی گوڑہ میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر اُنھوں نے بتایا کہ آندھراپردیش ریاست اور اس کے صدر مقام امراوتی کی ترقی و تعمیرات کیلئے بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدات کی مخالفت کی اور کہاکہ دیگر ریاستوں کے ساتھ تعمیراتی کام انجام دینے والے کنسٹرکشن کمپنیوں سے کام لیا جاسکتا ہے جبکہ اے پی کے عوام بھی سنگاپور کے ساتھ معاہدات پر ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کے ہی کمپنیوں کے ساتھ تعمیراتی کام انجام دینے کو ترجیح دے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT