Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کی تعمیر میں تعاون کیلئے روس سے چندرا بابو کی خواہش

امراوتی کی تعمیر میں تعاون کیلئے روس سے چندرا بابو کی خواہش

حیدرآباد ۔ 11جولائی ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا ہیکہ ہند ۔روس تعلقات ہمیشہ ہی کافی مستحکم رہے ہیں ۔ نائیڈو جو روس کے دورہ پر ہیں وہاں پرمنظم کردہ ’’ انو پروم 2016‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنا کلیدی خطبہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہند ۔ روس دونوں آپس میں دوست ہیں ‘ دونوں ممالک کے مابین مضبوط و مستحکم تعلقات کو  وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تسلیم کیا اور ہندوستان کی اہمیت و ترجیحات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی وزیراعظم مودی دنیا کے تمام ممالک کا دورہ کررہے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے پُرزور انداز میں کہا کہ ہندوستان تیزی سے ترقی حاصل کررہا ہے اور انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ہندوستان بہت جلد دو عددی شرح ترقی حاصل کرے گا ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ آندھراپردیش کے ساتھ روس کے خوشگوار تعلقات تاریخی رہے ہیں اور یاد دلایا کہ آندھراپردیش سے روس کو سب سے زیادہ تمباکو کی برآمدات کی جاتی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT