Sunday , March 26 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کی تعمیر کیلئے فنڈس اکٹھا کرنے متبادل تجاویز زیر غور

امراوتی کی تعمیر کیلئے فنڈس اکٹھا کرنے متبادل تجاویز زیر غور

حیدرآباد۔/23نومبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی کی تعمیر کیلئے مزید 58 ہزار کروڑ روپیوں کے مصارف کا تخمینہ کیا جارہا ہے اورامراوتی سے متعلق فنڈز اکٹھا کرنے سی آر ڈی اے نے پانچ طریقوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا اور ان تجاویز کے تعلق سے رقومات کی تجاویز کو سی آر ڈی اے کمشنر مسٹر سریدھر نے چیف منسٹر مسٹر کے چندرا بابو نائیڈو کے روبرو پیش کرچکے ہیں۔ جبکہ بنیادی انفراسٹرکچر کیلئے 82 ہزار کروڑ روپئے درکار ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں ہڈکو، عالمی بینک اور مرکزی و ریاستی حکومتوں اور دیگر اداروں کی جانب سے اکٹھا کرلینے کا فیصلہ کیا گیا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ   بات  بتائی ۔
اور کہا کہ راجدھانی کی تعمیر کیلئے بھر پور تعاون کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ25 نومبر کو امراوتی فینانسنگ راؤنڈ ٹیبل اجلاس منعقد کیا جائے گا اور بی جی پی کے طریقہ کار کے تحت 5,500 کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیڈ کیاپیٹل سرکاری عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مکانات تعمیر کرکے لیز و رینٹل کے طریقہ کار کے ذریعہ 2850 کروڑ روپئے اکٹھا کئے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بعض دیگر ممالک کی حصہ داری کے ذریعہ کم از کم 1400 کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کا عہدیداروں کی جانب سے تخمینہ کیا جارہا

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT