Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کے علاقہ کی تعمیر کیلئے ٹنڈرس پر بولیوں کی وصولی

امراوتی کے علاقہ کی تعمیر کیلئے ٹنڈرس پر بولیوں کی وصولی

وجئے واڑہ ۔ 18جولائی ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھراپردیش نے اپنے نئے ریاستی دارالحکومت امراوتی میں ’’ اسٹارٹ اپ ایریا‘‘ کے فروغ ’’ سوئیس چیلنج‘ کے ذریعہ ایک بین الاقوامی مسابقتی بولی لگانے کی مہم کا آغاز کی ہے ۔ آندھراپردیش کے صدر مقام سے متعلق علاقائی ترقیاتی اتھاریٹی نے امراوتی کے ماسٹر ڈیولپر کے انتخاب کیلئے مستحق قابل قبول بولی دہندگان سے جواب مسابقتی تجاویز طلب کی ہے ۔ وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان دریائے کرشنا کے کنارے نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے حکومت آندھراپردیش نے ڈسمبر 2014ء میں حکومت سنگاپور کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT