Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / امراوتی کے ویلگا پوڈی سکریٹریٹ میں کام کا آغاز

امراوتی کے ویلگا پوڈی سکریٹریٹ میں کام کا آغاز

حیدرآباد، 9 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے ویلگا پوڈی میں سکریٹریٹ نے مکمل طور پر کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ عارضی اسمبلی کی عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں اسپیکر سیوا پرساد راؤ نے توجہ مرکوز کردی ہے ۔ سکریٹریٹ کے قریب ہی اسمبلی کی عمارت کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ عمارتوں کی تعمیر کا کام آخری مرحلہ میں پہونچ چکا ہے ۔ کے سیوا پرساد راؤ نے اسمبلی کی عمارت کے انٹیریئر ڈیکوریشن اور نشستوں کے انتظامات پر ایل اینڈ ٹی کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر آندھراپردیش اسمبلی ‘ آندھراپردیش کونسل کی عمارتوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور اسپیکر کے چیمبر کے ڈیزائن کو کمپنی کے نمائندوں نے اسپیکر کے حوالہ کیا جس پر اسپیکر سیوا پرساد راؤ نے اس میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے اسے منظوری دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ موزوں وقت عمارتوں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا جائے ۔ سیوا پرساد راؤ نے آنے والے بجٹ سیشن کو ویلگاپوڈی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق انٹیریئر ڈیزائن کے کام مکمل کرنے کیلئے انہوں نے ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT