Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / امرآباد ٹائیگر ریزرو میں دو نئی سفاری کی گاڑیوں کا افتتاح

امرآباد ٹائیگر ریزرو میں دو نئی سفاری کی گاڑیوں کا افتتاح

سیاحوں کے ذوق کی تسکین ، ناگر کرنول میں وزیر جنگلات جوگو رمنا کا خطاب
حیدرآباد۔ 4مئی (سیاست نیوز) ریاست میں جنگل کی سیر اور سفاری کے خواہشمند سیاحوں کے ذوق کی تسکین کے لئے ریاستی حکومت اور محکمہ جنگلات کی جانب سے امرآباد ٹائیگر ریزرو میں دو نئی سفاری کی گاڑیوں کا افتتاح عمل میںلایا گیا ۔ ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات مسٹرجوگو رمنا نے گذشتہ یوم ضلع ناگرکرنول میں واقع موضع منور میں دو نئی سفاری گاڑیو ںکا افتتاح انجام دیا جن کے ذریعہ سیاح جنگل کی سیر کر پائے گے اور انہیں جنگل میں موجود جنگلی جانوروں بالخصوص شیرکے علاوہ چیتا کے ساتھ دیگر جانوروں کے مشاہدہ کروایا جائے گا۔ دس نشستی ان سفاری گاڑیوں کو ’شیرا‘ اور’ چیتل‘ کا ڈیزائن دیا گیا ہے اور یہ گاڑیاں روزانہ جنگل کی سیر کرنے کیلئے پہنچنے والے سیاحوں کو سفاری کی سیر کروائیں گی۔ خصوصی طور پر تیار کی گئی ان گاڑیوں میں سفر کرنے والے بہ آسانی جنگلی جانوروں کو دیکھ پائیں گے ۔ مسٹر جوگو رمنا نے بتایا کہ ریاست میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ جنگلاتی علاقو ںمیں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان اقدامات کے تحت ہی امرآباد ٹائیگر ریزرو میں دو نئی سفاری گاڑیوں کا آغاز عمل میںلایا گیا ہے ۔ اس موقع پر فیلڈ ڈائریکٹر مسٹر ایم سی پارگین نے بتایا کہ ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں میں ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ ماحولیات و جنگلات کی جانب سے بھی سیاحتی فروغ کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امرآباد ٹائیگر ریزرو میں دو نئی سفاری گاڑیوں کے آغاز سے جنگل کی سیاحت کے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کئے جانے کی توقع ہے۔ بعد ازاں ریاستی وزیر جنگلات مسٹر جوگو رمنا نے ٹائیگر ریزرو کا دورہ کرتے ہوئے جنگلاتی علاقہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT