Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / امرناتھ یاترا حملہ ‘ خاتون زخموں سے فوت

امرناتھ یاترا حملہ ‘ خاتون زخموں سے فوت

سرینگر ۔ 16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون یاتری جو امرناتھ یاترا پر مہلک عسکریت پسند حملہ میں زخمی ہوگئی تھی ۔ آج علی الصبح ایک اسپتال میںزخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ اس طرح امرناتھ یاترا پر حملہ میںہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 8ہوگئی۔ 37سالہ للیتا اسکیمس ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی 10جولائی کو امرناتھ یاترا پر جو مہلک دہشت گرد حملہ ہوا تھا اس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 8ہوگئی ۔ امرناتھ یاترا پر حملہ کی محکمہ سراغ رسانی پہلے ہی خبر دے چکا تھا لیکن اس پر کوئی سنجیدہ احتیاطی اقدامات نہیںکئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT