Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / امرناتھ یاترا میں فوت ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

امرناتھ یاترا میں فوت ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

سرینگر ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر امرناتھ یاتریوں کی ایک بس کے ٹرک سے تصادم کے نتیجہ میں ایک یاتری اور ایک مقامی ڈرائیور ہلاک اور دیگر 28 زخمی ہوگئے۔ اس دوران چند واری میں متعین ایک سی آر پی ایف جوان قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا جس کیساتھ ہی رواں امرناتھ یاترا میں فوت ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ بیج بہارا کے قریب سنگم میں امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس آج صبح کی اولین ساعتوں میں ٹرک سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں دو افراد پرمود کمار ساکن میرٹھ اور مقامی ڈرائیور بلال احمد میر ساکن کنگن گندر بل ہلاک ہوگئے۔ حادثہ میں دیگر 28 یاتری زخمی ہوگئے۔ یہ بس ضلع گندربل سے بل قل میں واقع کیمپ سے جموں روانہ ہورہی تھی۔ مقامی افراد نے جو بڑے پیمانے پر تشدد کے درمیان دہلی یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے بشمول دو مقامی نوجوانوں کی موت کا سوگ منارہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرفیو کی پرواہ کئے بغیر ہندو یاتریوں کی مدد اور بچاؤ کیلئے پہنچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT