Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / امرناتھ یاترا پر حملہ ، کشمیر میں پی ڈی پی رکن اسمبلی کا ڈرائیور گرفتار

امرناتھ یاترا پر حملہ ، کشمیر میں پی ڈی پی رکن اسمبلی کا ڈرائیور گرفتار

توصیف احمد سے دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کے شبہ پر پوچھ گچھ

سرینگر ۔ /15 جولائی )سیاست ڈاٹ کام) پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ امرناتھ یاتریوں پر اس ہفتے ہوئے دہشت گرد حملے کے ضمن میں پی ڈی پی رکن اسمبلی کے ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ایک پولیس ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ توصیف احمد کو جو جموں و کشمیر پولیس کے سکیورٹی شعبہ سے وابستہ پولیس ملازم ہے اور واچی کے رکن مقننہ اعجاز احمد میر کا ڈرائیور بھی ہے دو دن قبل پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ۔ واچی جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہے ۔ توصیف احمد کو جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر گزشتہ روز باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے لئے کھلے عام کرنے والے دیگر دو مشتبہ افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے ۔ تاہم ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا کہ توصیف احمد جو سات ماہ قبل اعجاز احمد میر کے ڈرائیور کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا پیر کو ہوئے امرناتھ حملے سے کوئی درست تعلق رکھتا ہے ۔ اس حملے میں سات یاتری ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ /10 جولائی کو ہوئے حملے اور دیگر عسکریت پسند سرگرمیوں سے اس ڈرائیور کے کسی رابطہ کے بارے میں ابتدائی تحقیقاتی کی جلد تکمیل کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT