Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / امرناتھ یاترا کیمپ کے قریب بادل پھٹ پڑا ، دو بچے ہلاک

امرناتھ یاترا کیمپ کے قریب بادل پھٹ پڑا ، دو بچے ہلاک

سرینگر 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کشمیر کے گندیر بل ضلع میں امرناتھ یاترا بیس کیمپ کے قریب بادل پھٹنے سے 2 کمسن بچے ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں دو کمسن بچوں ایک 13 سالہ لڑکی اور ایک 12 سالہ لڑکے کی نعشیں دستیاب ہوئیں جبکہ دیگر 10 افراد شدید زخمی ہوگئے اور تقریباً 11 افراد لاپتہ ہیں۔
بادل پھٹنے کا یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ انھوں نے بتایا کہ بیس کیمپ کے قریب بادل پھٹنے سے یاتریوں کے بعض خیموں میں پانی داخل ہوگیا۔ بعدازاں انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT