Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / امرناتھ یاترا کی بس کھائی میں گرگئی، ایک ہلاک

امرناتھ یاترا کی بس کھائی میں گرگئی، ایک ہلاک

سری نگر ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امرناتھ کا ایک یاتری ہلاک اور دیگر 9 آج اس وقت زخمی ہوگئے جب ٹہرائی گئی ایک بس اچانک ڈھلتے ہوئے 45 میٹر گہری کھائی میں جاگری ۔ یہ واقعہ کشمیر کے علاقہ پلگام میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ چامنڈیشوری میں پارکنگ کے مقام پر یہ گاڑی ٹہرائی گئی تھی لیکن ڈرائیور ، ہینڈ بریک لگانے میں ناکام رہا جس کے باعث یہ بس ڈھلتے ہوئے نیچے کی سمت آکر ایک گہری کھائی میں جاگری ۔ تمام زخمیوں کو اننت ناگ ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔ جس میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر سرینگر منتقل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ جاریہ امرناتھ یاترا کے دوران جملہ 19 بھکتوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔۔
خارج بی جے پی لیڈر دیا شنکر کی بیوی شریک دواخانہ
لکھنؤ ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی سے خارج لیڈر دیا شنکر سنگھ کی بیوی سواتی سنگھ کو آج بے چینی کی شکایت پر شہر کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ فیملی کے ایک ممبر نے کہا کہ سواتی کو آج صبح شدید بخار، سینے میں تکلیف اور دست و قئے کے مسائل پر ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ان کا علاج ہورہا ہے اور اب حالت بہتر ہے۔ مایاوتی کے خلاف ہتک آمیز تبصروں پر بی جے پی نے دیاشنکر کو 20 جولائی خارج کردیا اور ان کے خلاف ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT