Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / امرناتھ یاتریوں پر سال کابڑا دہشت گرد حملہ‘ سات ہلاک

امرناتھ یاتریوں پر سال کابڑا دہشت گرد حملہ‘ سات ہلاک

دہشت گردوں کے حملے میں کم سے کم ساتھ امرناتھ یاتری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔دہشت گردوں نے جموں او رکشمیر کے اننت ناگ ضلع میں غیر مسلمہ بس کو نشانہ بنایا جس میں یاتری سوار تھے۔وزیراعظم نریندر مودی نے اس حملے کو بزدلانہ قراردیا اور کہاکہ ہندوستان اس قسم کے بزدلانہ حملوں کے اگے جھکنے والا نہیں ہے۔حملے کے بعد علاقے میں انٹرنٹ سروسیس کو بند کردیاگیا ہے‘ سی آر پی ایف کے90اور 40بٹالین ٹروپس دوسرے دہشت گرد حملے کی خفیہ جانکاری ملنے کے ساتھ ہی مقام واقعہ پہنچ گئے۔

پولیس نے کہاکہ سات امرناتھ یاتری جس میں پانچ عورتیں شامل ہیں اننت ناگ دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ 15بری طرح زخمی ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ قریب8:20کو دہشت گردوں نے پولیس کی مصلح گاڑی پر حملہ کیا۔ جیسے ہی پولیس نے جوابی فائیرنگ کی ‘ حملہ آور بھاگنے لگے اوربے تحاشہ فائیرنگ شروع کردی۔ واقعہ کے وقت ہائی وے پر یاتریوں کو لے جانے والے بس موجود تھی

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT